لبنان

اسرائیل حزب اللہ کی کاروائیوں سے شدید پریشانی کا شکار، اسرائیلی ذرائع ابلاغ

redwaneyeاسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل حال ہی میں سرحد ی علاقوں میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل مخالف کاروائیوں سے شدید پریشانی کا شکار ہے، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اعلیٰ عہدیداروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے لبنان اور اسرائیل سرحدی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف ہونے والی کاروائیوں میں جدید نوعیت کے حربے مشاہدے میں آئے ہیں اور حزب اللہ کی حمکت عملی اور اصول کافی بدلے دکھائی دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سرحدی علاقے میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کے جوا ب میں حزب اللہ کے مجاہدین نے ایک ریموٹ کنٹرول بم نصب کر کے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو واصل جہنم کر دیا تھا جس کا اظہار خود حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے حال ہی میں اپنے ایک خطاب میں بھی کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button