لبنان

نیا صدر ملکی مفادات کا ضامن ہو گا

hizbulla flaqحزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ لبنانی عوام، لبنان کے قومی مفادات اور اصول کے حامی اور اغیار سے ہدایات نہ لینے والا، صدر منتخب کریں۔ النشرہ نیوز کے حوالے سے فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ "نبیل قاووق” نے لبنان کے مشرق میں واقع علاقے ھرمل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کا نیا صدر حتمی طور پر ملک کے قومی مفادات و اصول کا ضامن ہو اور غاصب صہیونی حکومت کو ایک ٹھوس خطرے کے عنوان سے ہمیشہ مدنظر رکھے۔ حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے لبنان کے صدارتی انتخابات کے مقررہ مدت میں انعقاد کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ حزب اللہ "میشل سلیمان” کی دورۂ صدارت کی توثیق یا اقتدار میں وقفہ پیدا ہونے کی مخالف ہے۔ شیخ "نبیل قاووق” نے اسی طرح مزید کہا کہ غاصب صہیونی حکومت ہمیشہ سے لبنان کی قومی حاکمیت کے لئے ٹھوس خطرہ شمار ہوتی ہے اور صہیونی حکومت آئے دن لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اس ملک کے تیل کے ذخائر والے علاقے پر حملے کی کوشش میں رہتی ہے۔ "نبیل قاووق” نے لبنان میں تکفیریوں کے خطر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تکفیریوں نے دشمنوں کے سازشی منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے لبنان میں کسی بھی جرائم سے دریغ نہیں کیا ہے، اور یہ گروہ لبنان کی سیکیورٹی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button