لبنان

حزب اللہ طاقتورنامزد صدارتی امیدوار کی حمایت کریگی

hasan nasrulla hizbullaحزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حزب اللہ اس ملک کے صدارتی انتخابات میں طاقتور اور عزم و ارادے کے حامل نامزد امیدوار کی حمایت کرے گی۔ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل "سید حسن نصراللہ” کے لبنانی اخبار السفیر کو دیئے گيئے انٹرویو کا دوسرا حصہ کہ جو آج کے السفیر اخبار میں شائع ہوا ہے، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اس انٹرویو میں اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ لبنان کا عام ماحول ، اس ملک کے صدارتی انتخابات کے انعقاد کا ماحول ہے کہا کہ حزب اللہ ایسے طاقتور نامزد امیدوار کہ جوقومی مفادات کو عملی جامہ پہنائے حمایت کرے گی۔ "سید حسن نصراللہ” نے مزید کہا کہ آج لبنان کے داخلی گروہ ، ہر زمانے سے زیادہ صدارتی انتخابات میں موثر ہیں اور اس وقت لبنان کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے ماحول ساز گار ہے۔ حزب لبنان کے سیکریٹری جنرل نے اسی طرح لبنان کی حکومت کی جانب سے اس ملک کے شمال و مشرق میں کیئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔ "سید حسن نصراللہ” نے وضاحت کی حزب اللہ کی جانب سے حالیہ قومی مذاکرات کے بائیکاٹ کی ایک وجہ ، لبنان کے صدر کا موقف تھا اور اس موقف سے قومی مذاکرات میں "میشل سلیمان” کی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ حزب اللہ ، لبنان میں سیاسی مفاہمت اور سیاسی گروہوں کے درمیان حقیقی آشتی کو اہمیت دیتی ہے ، سیاسی گروہوں اور جماعتوں کے درمیان باہمی گفتگو پر تاکید کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button