لبنان

لبنان میں نام نہاد قومی مذاکرات ناکام

leb flaqلبنان میں نام نہاد قومی مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق صدر میشل سلیمان کی صدارت میں گذشتہ روز قومی مذاکرات ہوئے تھے لیکن دفاعی اسٹریٹیجی پر کسی طرح کا اتفاق نہیں ہوا۔ لبنان کے بڑے گروہوں اور پارٹیوں نے ان مذاکرات کا بائیکاٹ کیا تھا جن میں حزب اللہ بھی شامل ہے۔ ادھر پارلیمنٹ میں حزب اللہ دھڑے کے سربراہ نے کہا ہےکہ حزب اللہ لبنان کے دفاع کے لئے شام میں موجود ہے۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق محمد رعد نے چودہ مارچ کی جانب سے حزب اللہ کے ہتھیاروں کےبارے میں چھیڑی جانے والی بحث کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے دفاع کے لئے شام میں موجود ہے۔ انہوں نے صرف لبنان کے دفاع کی اسٹریٹیجی معین کئےجانے کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جب بھی اپنے ہتھیاروں سے استفادہ کیا ہے اس کا ھدف لبنان کا دفاع کرنا رہا ہے۔ واضح رہے امریکہ اور اس کے پٹھو حزب اللہ لبنان کے ہتھیاروں کے خلاف ہمیشہ شوروغل کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button