لبنان

لبنان، امن و استحکام کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح

leb wazir azamلبنان کے وزیر اعظم نے اس ملک میں امن و استحکام کے قیام کو اپنی کابینہ کی ترجیحات ميں سرفہرست قراردیا ۔ اسکائی نیوز عربی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم ” تمّام سلام ” نے لبنان میں امن و استحکام کی برقراری کو حکومت کی ترجیحات میں قرار دیا اور لبنان کے سیاسی گروہوں سے اپیل کہ وہ بھی حکومت کو موقع دیں اورسیکورٹی فورسیز کو بھی سیاسی اختلافات سے دور رکھیں ۔ تمام سلام نے پارلیمانی اجلاس میں جو حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیئے جانے کے مقصد سے منعقد ہوا کہا لبنانی عوام کو اس بات کی اجازت نہيں دینی چاہئے کہ کسی بھی علاقے یا گروہ اور قبیلے کے افراد لبنان کے قومی اداروں منجملہ انتظامیہ اور عدلیہ کے درمیان اختلاف ڈالیں ۔ واضح رہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کل اس ملک کی نئی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button