شہدائے حزب اللہ کے آثار کی نمائش

شہید عماد مغنیہ کی چھٹی برسی کی مناسبت سے شہدائے مزاحمت منجملہ حزب اللہ کے سابق جنرل سکریٹری شہید سید عباس موسوی کی فداکاریوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے لبنان کے جنوب میں واقع مدرسہ المھدی(عج) میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس نمائش میں منعقدہ پروگرام میں حزب اللہ کے مسئول براے تعلقات عامہ، شیخ احمد مراد نے راہ مزاحمت کو جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے شہدائے حزب اللہ کو شیعیان لبنان کے لیے باعث افتخار قرار دیا۔ اس پروگرام میں شہید ربیع فارس، شہید محمود قبیسی، شہید محمد نعیم، شہید محمد خلیل، شہید سلیمان خازم، شہید علاء نمر جشی اور شہید علی الحاج علی کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
نمائشگاہ میں شہید علی حیدر، شہید علی حشی، شہید حسن دایخ، شہید حسن دعبول، شہید یاسین صبرا، شہید حسن ناصر الدین، شہید حسن فقیہ اور شہید صلاح یوسف جن کا تعلق جنوبی لبنان سے تھا کے آثار نمائش کے طور پر لگائے گئے۔ اس کے علاوہ سید حسن نصر اللہ کے بیٹے سید ہادی نصر اللہ اور شیخ راغب حرب جنہیں شیخ الشہدائے لبنان کہا جاتا ہے کے آثار خصوصی طور پر نمائش میں لگائے گئے۔
اس پروگرام کے آخر میں سات شہیدوں کے نام کے سات پودے ان کے والدین نے مدرسہ الامام المھدی (ع) میں لگائے۔








