لبنان

وقت آنے پر اسرائیلی حملے کا بھر پور جوب دیں گے حزب اللہ

hizbulla mezailلبنان کی تحریک مزاحمت حزب اللہ نے شام۔لبنان سرحد پر حزب اللہ کی بیس پر ہوئے اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آنے پر اس حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

لبنان کی المنار چینل کی طرف سے شائع حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی اس ہوائی حملے میں کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے بلکہ صرف مالی نقصان ہوا ہے۔
حزب اللہ نے ان تمام رپورٹوں کو کنڈم کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اس حملے میں حزب اللہ کے راکٹ بیس کو نشانہ بنایا گیا یا اس میں کوئی شہید ہوگیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب نے لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے اور وقت آنے پر اس جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
درایں اثنا بعض اسرائیلی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پیر کے روز تل ابیب نے شام۔لبنان سرحد پر حزب اللہ کی بیس کو نشانہ بنایا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button