لبنان

صہیونی حکومت نے حزب اللہ کی توانائیوں کا اعتراف کیا

hizbulla mezailالمنار کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چينل دو نے صیہونی فوج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ، اسرئيل کی مشرقی سرحدوں پر سرنگيں کھود کر اس علاقے میں داخل ہوسکتی ہے اور اسرائيل کے خلاف کاروائياں کرسکتی ہے۔ صیہونی حکومت کے سکیوریٹی ذرائع نے صیہونی چینل ٹو کو بتایا ہے کہ اس طرح کی سرنگين کھودنا حزب اللہ کے لئے کوئي بڑا کام نہیں ہے اور حزب اللہ کو اس سلسلے میں کافی مہارت اور تجربہ حاصل ہے۔ صیہونی حکومت نے نام نہاد سرنگوں کی کھوج کے لئے سرحدوں پر تلاشی کی کاروائياں تیز کردی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق لبنان کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے صیہونی تشویش کا شکار ہوچکے ہیں۔ صیہونی حکومت کی انٹلیجنس سروسز نے کابنیہ کو جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں کہا گيا ہے کہ حزب اللہ آج بہتری حالت میں ہے اور لبنان میں حزب اللہ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔اس رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ تمام دباؤ اور پریشانیوں کےباوجود حزب اللہ کی توانائيوں میں اضافہ ہوا ہے اوراس کی توانائياں شام کی فوج سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button