لبنان

کسی قسم کے خطرات و دھماکوں سے عزاداری سید الشہداء (ع) کو نہیں روکا جا سکتا۔ سیدحسن نصر اللہ

558930 10151777098292169 18540992 nحزب اللہ لبنان کے سیکرٹر ی جنرل سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے جنوبی علاقے میں یوم عاشورائے امام حسین علیہ السلام کے روز لاکھوں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداران امام حسین علیہ السلام کو موسم کی سختیاں، دہشت گردی کے خطرات اور صیہونی دہشت گردوں کے دھماکے نہیں ڈرا سکتے اور عزاداری امام حسین علیہ السلام کو ان دھماکوں اور دہشت گردانہ کاروائیوں سے نہیں روکا جا سکتا۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ یوم عاشورائے امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاکھوں عزادارو ں کے درمیان بذات خود تشریف لائے اور عزاداران امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری سے نہیں روک سکتی۔
سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کی مزاحمتی صلاحیتوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی مزاحمتی صلاحیتیں پہلے سے کئی گنا زیادہ ہیں اور حزب اللہ غاصب اسرائیلی دشمن کے کسی بھی حملے یا نادانی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ کا مرکزی کاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے لئے فلسطین اورا لقدس کا مسئلہ اور فلسطین کی آزاد ی مرکزی نوعیت کا مسئلہ ہے اور مزاحمت حزب اللہ اس بات پر اعتقاد رکھتی ہے کہ فلسطین و قدس کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کاکہنا تھا آج یوم عاشورائے امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دنیا جان لے کہ حزب اللہ فلسطین اور القدس اور فلسطین کے عوام کو غاصب اسرائیلی دشمن کے رحم و کرم پر نہین رہنے دے گی اور حزب اللہ فلسطین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ نے مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں کی تقسیم کے امریکی وصیہونی ایجنڈے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مسلم امہ کے متحد ہونے پر زور دیا۔
سید حسن نصر اللہ نے شام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا ہے کہ حزب اللہ شام کے مسئلے میں شام کے ساتھ ہے اور شام کے حوالے سے حزب اللہ فلسطین اور لبنانی موقف کے ساتھ ہے، ان کاکہنا تھا کہ شام کو غیر مستحکم کرنا امریکی و صیہونی سازش کا حصہ ہے تا کہ فلسطین کاز کو نقصان پہنچا کر لبنان میں شیعہ سنی کے درمیان فساد بپا کیا جائے۔حزب اللہ کے سربراہ نے واضح طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سن لے حزب اللہ شام کے مسئلے میں مزاحمت کے عمل پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور مزاحمت اس بات پر یقین رکھتی ہے غاصب اسرائیلی دشمن کا اصل علاج مزاحمت ہے اور مزاحمت کے بدلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جا ئے گی۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے تکفیری گروہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تکفیریت کو پوری مسلم امہ کے لئے ایک خطر ناک جرثومہ قرار دیا اور کہا کہ پوری دنیا کے اندر مسلمان ممالک تکفیریت کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں اور تکفیریت کے نقصانات کا مشاہدہ بھی کر رہے ہیں جس کا مقصد مسلم امہ کے درمیان تقسیم کرنا ہے جو کہ در اصل صیہونی ایجنڈا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو تکفیریت سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے تقریر کے اختتام پر لبنان میں اندرونی سطح کے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے عوام کو قومی وحدت کی سخت ضرورت ہے ورنہ ہمارا دشمن ہمیں ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔

ترجمہ : شیعت نیوز ٹیم

متعلقہ مضامین

Back to top button