لبنان

حزب اللہ کی جانب سے لبنان کے شمال میں واقع”المصطفی” مسجد میں عاشورا کے پروگرام کا انعقاد

hussainمحرم الحرام کی مناسبت سے حزب اللہ لبنان نے اس ملک کے شمال میں واقع سرحدی دیہات حبشیت عکار کی "المصطفی” مسجد میں ایک مجلس عزا منعقد کی ہے جس میں اس علاقے کے شیعوں نے شرکت کی ہے۔
المصطفی مسجد کے امام جماعت شیخ علی اسماعیل نے اپنے خطاب میں واقعہ کربلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے امت کی جانوں میں عشق شہادت کا احیاء کیا ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جوشخص بھی انقلاب خمینی رحمۃ اللہ علیہ پرنظرڈالے تواس کا ہرجزو حسینی انقلاب سے پیوستہ نظرآتا ہے اوراس وقت لبنان کی اسلامی مزاحمت میں جوامام خمینی رحمۃاللہ علیہ کا مکتب باقی ہے وہ روح شہادت سے تمسک کی وجہ سے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button