لبنان

حزب اللہ لبنان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے آمادہ

hizbulaحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت، اس ملک میں سیکیورٹی کی برقراری کے لئے لبنان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے آمادہ ہے۔
العام کی رپورٹ کے مطابق لبنان سے شائع ہونے والے اخبار الجمہوریہ نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے گذشتہ روز لبنان کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے عہدے داروں کے ساتھ ملاقات میں لبنان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور محرم الحرام کے ایام میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ایام میں دہشتگردی کی ہر ممکنہ کاروائی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ سید حسن نصر اللہ نے شام کے بحران کے بارے میں کہا ہے کہ شام کے ساتھ جنگ میں عالمی، علاقائی اور داخلی محاذ نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور در حقیقت اس جنگ میں مزاحمت کا محور ہی کامیاب رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button