صہیونی حکومت کی دھمکیاں، مزاحمت کے ہتھیار ضروری
لبنان کی پارلیمینٹ میں حزب اللہ دھڑے کے رکن نے صہیونی حکومت کی دھمکیوں کے مقابلے میں مزاحمت کے ہتھیار کو ضروری قرار دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمینٹ میں حزب اللہ دھڑے کے رکن ” حسین موسوی ” نے آج بروز جمعہ لبنان کے مشرق میں ایک تقریب میں علاقے میں توازن کی برقراری میں مزاحمت کے ہتھیار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کا ہتھیار لبنان و صہیونی حکومت کے درمیان توازن کی برقراری کے ایک عامل میں تبدیل ہوچکا ہے، اور صہیونی حکومت اب لبنان پر حملے کی جرات نہیں رکھتی۔ ” حسین موسوی ” نے اسی طرح لبنان کے تمام گروہوں کی شراکت کے ساتھ اس ملک میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ چودہ مارچ گروپ ، حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ہے اور لبنان کے عوام کی سماجی مشکلات و مسائل کے حل اور قومی سیکورٹی میں بھی دشواریاں کھڑی کررہا ہے۔