لبنان

شام پر حملے کے لیے آسٹریلیا کی اتفاق رائے کے بعدعماد مغنیہ‘‘ کی تصویریں سڈنی میں ظاہر

sidnyگزشتہ روز بدھ کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ریلورے اسٹیشن پر شہید عماد مغنیہ کی تصویر دکھائی دی۔
ریلوے اسٹیشن پر ان تصویروں کے لگانے والوں نے تصویروں کے نیچے لکھا ہے؛’’ عماد واپس آ رہا ہے‘‘۔ان افراد نے عماد مغنیہ کی تصویریں چپکا کر یہ پیغام بھی دیا ہے کہ ’’وہ واپس آئے گا، اور تم اپنے بیڈ روم میں بھی ڈرو گے نہ بڑے بڑے قصر تمہیں بچا سکیں گے اور نہ ٹکنالوجی، حتی پوری دنیا میں‘‘۔
ابنا کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویریں لگانے والے کون لوگ ہیں؟ تاھم اس کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لیکن اس دھمکی کو اس موضوع سے بالکل غیر مربوط نہیں کہا جا سکتا کہ یہ عمل اس وقت ظاہر ہوا ہے جب آسٹریلیا نے شام کے مظلوم عوام پر امریکی فوجی جارحیت پر اتفاق رائے کر لیا۔
آسٹریلیا جو امریکہ کا ہم پیمان ملک ہے اور آئندہ دنوں سلامتی کونسل کی سربراہی کا عہد سنبھالنے والا ہے نے اعلان کیا ہے کہ اگر شام میں حکومت کی طرف سے کیا گیا کیمیاوی حملہ ثابت ہو جاتا ہے تو امریکہ کو شام پر حملے کا حق حاصل ہو گا چاہے اقوام متحدہ اس کی مخالفت کرے!

متعلقہ مضامین

Back to top button