مسیحی نوجوانوں کا سید حسن نصر اللہ کے نام پیغام

13 اگست, 2013 10:28

labike nasrullaشام میں آباد عیسائی نوجوانوں نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام ارسال کیا ہے۔یہ پیغام لبنان کے ایک معروف سیاست دان رفیق نصر اللہ کی آفیشل فیس بک پیج پر انگریزی ترجمہ کے ساتھ موجود ہے۔شام میں مقیم عیسائی برادری نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام پیغام بھیجتے ہوئے حزب اللہ کی غاصب اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور شام میں موجود تکفیری دجالی دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت کو سراہتے ہوئے شامی عرب افواج کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
شام میں مقیم عیسائی نوجوانوں کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو بھیجے جانے والے خط کا متن مندرجہ ذیل ہیں۔
محترم و معزز جناب سید حسن نصر اللہ صاحب!
ہم شام میں مقیم عیسائی نوجوان ہیں جو کرسچن یوتھ کے نام سے کام کر رہے ہیں۔ہم اپنے لوگوں کی حالت زار پر شدید کرب کا شکار ہیں، ہمارا مذہب قتل کیا جا چکا ہے،ہمارے مذہبی پیشواؤں کو اغوا کیا جا رہاہے ، ہماری خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے،ہمارے ساتھ یہ سب کچھ سلفی تکفیری دجالی دہشت گردوں کی جانب سے کیا جا رہاہے جن کا یقیناًاسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔یہاں ہر طرف موت ہی موت ہے،یہ شام میں موجود سلفی ناصبی دہشت گردجو اقوام متحدہ اور ہمارے عیسائی یورپ کی مدد سے ہمارے مشرق وسطیٰ کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
اے سید حسن نصرا للہ !
ہر روز مالولہ اور سیدنہ میں بم دھماکے ہو رہے ہیں،ہماری عبادت گاہوں اور چرچوں کو آئے روز یہاں سلفی اور ناصبی دہشت گرد تباہ کر رہے ہیں لیکن ہمارے عیسائی رہنما مصلحت پسندی سے آگے نہیں نکل سکے ہیں اور ہماری کسی سطح پر مدد نہیں کی جا رہی اور نہ ہی سیاسی طور پر ان حالات کو پیش کیا جا رہا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ یہ ناصبی تکفیری دہشت گرد کسی ایک عیسائی کو نہیں چھوڑیں گے خواہ وہ عام انسان ہویا کوئی سیاستدان ہو۔
اے مجاہدین کے سردار سید حسن نصرا للہ!
ہم انہی حالات کے پیش نظر آ پ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے لئے بھی وہ دروازہ کھولیں جو آپ کے مجاہدین کا راستہ ہے ان لوگوں کا راستہ ہے کہ جن کے سبب ہم راتوں کو گھروں میں چین کی نیند سو رہے ہیں، ہمیں اجازت دیں کہ ہم حزب اللہ کے پاکیزہ اور دلیر جوانوں کے ساتھ مل کر اپنا دفاع کریں اور انسانیت کے اس دشمن فتنے ناصبی تکفیری دجالوں کو نابود کر دیں۔آپ ہمیں اجازت دیں کے ہمارے عیسائی نوجوان آپ کے مسلمان نوجوانوں کے شانہ بشانہ جہاد کریں یہ ہمارے لئے عزت و فخر کی بات ہو گی کہ ہمارے نوجوان بھی آپ کے نوجوانوں کے ہمراہ جہاد کریں اور شہادت نصیب کریں۔
ہم امید ہے کہ آپ ہماری درخواست پر ضرور غور فرمائیں گے۔

2:20 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔