حزب اللہ، عوام اور فوج، صیہونی حکومت کے خطروں کا بہترین جواب

لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن ہانی قبیسی نے کہا کہ حزب اللہ عوام اور فوج کا سنہری مثلث صیہونی حکومت کے آئے دن کے خطروں کا بہترین جواب ہے ۔ لبنان نیوز کے مطابق ہانی قبیسی نے آج ایک بیان میں کہا کہ علاقہ نہایت حساس اور خطرناک حالات سے گذررہا ہے اور صیہونی حکومت سے مسلمانوں عربوں اور لبنان کو خطرے لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا اسی بنا پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب دینے کےلئے قومی اتحاد حزب اللہ اور فوج کا مثلث بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ لبنان کو آئے دن صیہونی حکومت سے خطرہ لگارہتا ہے لھذا ہمیں لبنان کو طاقتور بنانے والے عوامل جیسے حزب اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیے جس نے صیہونی حکومت کو بارہا شکست دی ہے۔ ہانی قبیسی نے کہاکہ بعض حلقے لبنان میں مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں بلکہ فتنے پھیلانے کے درپے ہیں۔








