لبنان

حزب اللہ کے قافلے پر حملہ کرنے والا گرفتار

hizbullaلبنان کی سرکاری خبر رساں ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی افواج کے خفیہ دستوں نے شمالی بقاع کے علاقہ مجدل انجر میں ایک گھر پر چھاپہ ما کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ خبر رساں ایجینسی نے بتایا کہ گرفتار شخص پر حزب اللہ کے قافلے کے راستے میں بم لگانے کا شک ہے۔
واضح رہے کہ 16 جولائی کو شمالی لبنان میں حزب اللہ کے قافلے کو نشانہ بنا کر کئے جانے والے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، بم دھماکہ میں جس شخص کی موت ہوئی تھی وہ قافلے میں شامل گاڑی پر سوار تھا تا ہم ذرائع نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ اس شخص کا تعلق حزب اللہ سے تھا یا نہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button