لبنان

بیروت پر حملے کا مقصد فرقہ واریت کے آگ پھیلانا

leb mezail blastبیروت کے جنوبی علاقے پر میزائل حملوں کے بعد حزب اللہ لبنان کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت علاقے میں فرقہ واریت پھیلانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے رہنما علی عمار نے جنوبی بیروت کے علاقے پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں پوشیدہ ہاتھ تفرقہ اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان سازشوں کے مقابل حکام اور عوام کے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ علی عمار نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت لبنان میں فرقہ واریت کا بنیادی سبب ہیں۔
واضح رہے آج بیروت کے جنوبی علاقے پر دومیزائل آکر لگے جس میں پانج افراد زخمی ہوگئے۔ لبنان کے ایک سکیورٹی ذریعہ نے ایے ایف پی کو بتایا ہے کہ آج جنوبی بیروت کے علاقے عیتات میں دو میزائیل داغے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button