لبنان

جولان کی پہاڑیاں ضرور آزاد ہونی چاہئیں

naeem qasemحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کے صیہونی قبضے سے آزاد ہونے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ شخ نعیم قاسم نے کہا کہ المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ جولان کی پہاڑیوں کوآزاد کرانے کا حکم شام سے جاری ہونا چاہیے اور اگر شام نے جولان کے محاذ پر حزب اللہ کی مدد مانگي تو حزب اللہ پیچھے نہیں ہٹے گي۔ شیخ نعیم قاسم نے جولان کی پہاڑیوں کونہایت اہم قراردیا اور کہا کہ اس محاذ کو کھولنے کی ساری تیاریاں ہوچکی ہیں بس آپریشن کرنا باقی ہے۔ واضح رہے پچھلے دنوں جولان کے مقبوضہ علاقے میں شام اور صیہونی حکومت کے درمیاں جھڑپيں ہوئي ہیں۔ قالب ذکر ہے شام کی فوج کے حملے میں صیہونی کی ایک فوجی گاڑی تباہ ہوئي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button