لبنان

لبنان طرابلس میں حالات کشیدہ، ۶ افراد ہلاک اور زخمی

lebnaon terorرپورٹ کے مطابق لبنان کے شمالی شہر طرابلس کے مختلف علاقوں میں مسلح قبائلی جھڑپیں ہوئی ہیں جن سے ان علاقوں میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ جھڑپوں کے بعد لبنانی فوج علاقے میں داخل ہو گئي ہے اور اس نے گشت شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کے استعفے کے بعد ان علاقوں میں مسلح جھڑپوں میں شدت آ گئي ہے اور لبنان کے وزیر داخلہ مروان شربل نے بھی ان جھڑپوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے شمالی علاقوں کے حالات انتہائي کشیدہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button