لبنان

تحقیقات تمام ہو گئیں/ امام موسی صدر شہید ہو چکے ہیں

mosasaderخالد الترجمان: امام موسی صدر شہید ہو چکے ہیں۔ ہم انہیں خدا کے یہاں شہید جانتے ہیں۔ انکے قاتل لیبیا میں ہیں اور اس وقت جیل میں بند ہیں۔
لیبیا کے ایک حکومتی عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ امام موسی صدر شہید ہو گئے تھے اور ان کے قاتل جیل میں بند ہیں۔
لببیا کے نیشنل کانگرس کے ڈپٹی چئیر مین کے مشیر خالد الترجمان نے این او ڈبلیو نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام موسی صدر کا مسئلہ لیبیا میں تمام ہو چکا ہے۔ اٹارنی جنرل نے اس سلسلے میں کچھ حقائق کا انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امام موسی صدر شہید ہو چکے ہیں۔ ہم انہیں خدا کے یہاں شہید جانتے ہیں۔ انکے قاتل لیبیا میں ہیں اور اس وقت جیل میں بند ہیں۔
الترجمان نے بتایا کہ تحقیقات نے ان کے قاتلین سے پردہ ہٹایا ہے وہ لیبیا کے گزشتہ نظام کے عہدہ داروں میں سے ہیں۔
الترجمان نے مزید اطلاعات دینے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے کی فائل اٹارنی جنرل کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ امام موسی صدرکو ۱۹۷۸ میں معمر قذافی کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرور کر لیا گیا تھا۔ امام موسی کو ٹرورکرنے کے قضیہ میں قذافی کو متہم اول کے عنوان سے جانا جاتا تھا۔ لیکن قذافی ہمیشہ اپنے آپ کو اس قضیہ میں ملوس ہونے سے مبرا سمجھتا تھا اور کہتا تھا کہ امام موسی صدر اور ان کے دو ساتھی لیبیا کو چھوڑ کر اٹلی چلے گئے تھے۔ یہ اس کا ایسا دعوی تھا جس کی کوئی حقیقت نہ تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button