لبنان

لبنان میں ۳۱ مارچ کو شیعہ علماء کی ایک نشست کا انعقاد

ijlas lebلبنان مین شیعہ علماء کا ایک گروپ ۳۱مارچ کو ایک نشست منعقد کر رہا ہے جس میں شیعہ سنی اختلافات کے خاتمہ کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔
ڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان مین شیعہ علماء کا ایک گروپ ۳۱مارچ کو ایک نشست منعقد کر رہا ہے تاکہ لبنان اور پوری دنیا میں شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کی غرض سے ضروری اقدامات انجام دینے کے لیے بحث وگفتگو کی جائے۔
اس نشست کے دوران لبنان میں شیعہ اور دیگرفرقوں کے مستقل اراکین کے درمیان روابط کی سہولت کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ شیعہ اور سنی گروپوں کے درمیان روابط کا دقیق جائزہ لیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے ک اس کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ پوری دنیا بالخصوص پاکستان اور عراق میں شیعہ اور سنی اختلافات کو کم کرنے کے لیے راہ حل تلاش کریں ۔
باخبر ذرائع کے بقول یہ کانفرنس ۳۱مارچ کو لبنان میں منعقد ہو گی جس میں حزب اللہ لبنان کے سابقہ سیکرٹری جنرل شیخ صبحی طفیلی سمیت شیعہ علماء اور سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی

متعلقہ مضامین

Back to top button