لبنان

سید حسن نصر اللہ ک خطاب نے اسرائیلی افواہوں کو خاک میں ملا دیا

lebnonلبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سر براہ سید حسن نصر اللہ کے بارے میں اسرائیلی ایجنٹوں نے افواہیں اڑائی تھیں کہ سید حسن نصر اللہ کی طبعیت نا ساز ہو چکی ہے اور وہ کسی سے ملاقات نہیں کر رہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے سرکاری ٹی وی المنار پر ظاہر ہو کر قوم سے خطاب کیا ہے جس کے بعد اسرائیلی افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔
بدھ کے روز جیسے ہی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ ٹی وی چینل پر براہ راست خطاب کرنے کے لئے تشریف فرما ہوئے تو اسرائیلی میڈیا نے اپنے ٹی وی چینل پر ان کی تقریر کو نشر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے چینل بند کر دئیے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسرائیل نے افواہیں اڑائیں تھیں کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی صحت نازک ہے اور وہ کسی سے ملاقات نہیں کر رہے ہیں تاہم ان افواہوں کا خاتمہ اس وقت ہوا جب سید حسن نصر اللہ خود المناڑ ٹی وی پر براہ راست تشریف فرما ہوئے اور قوم سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب کے دورن سید حسن نصر اللہ معمول کے مطابق دکھائی دے رہے تھے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی صحت بالکل درست ہے۔یاد رہے کہ سید حسن نصر اللہ کے خراب صحت کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا اور سعودی ذرائع ابلاغ سمیت قطر اور ترکی کے ذرائع ابلاغ نے انتہائی منفی پراپیگنڈا کیا تھا جس کو حزب اللہ نے حزب اللہ کے خلاف ایک نفسیاتی جنگ کے حربے سے تشبیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ دشمن کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام رہے ہیں۔
ایک صیہونی خبر نگار نے سید حسن نصر اللہ کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے دیکھ کر کہا ہے کہ میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوں البتہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ سید حسن نصر اللہ جس طرح براہ راست ٹی وی پر خطاب فرما رہے تھے اس سے ایسا نہیں لگتا کہ انہیں دو ر دور تک کسی بیماری سے واسطہ پڑا ہو۔اس خبر نگار کاکہنا ہے کہ یہ افواہ اسرائیل کی جانب سے اس لئے اڑائی گئی ہے کیونکہ اسرائیل سید حسن نصر اللہ سے شدید خوفزدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button