لبنان

حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كا ہفتہ وحدت كی مناسبت سے خطاب

hizbulla qaidجمعہ ۲۵ جنوری كو حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل ہفتہ وحدت اسلامی اور عید ميلاد النبی(ص) كی مناسبت سے بيروت میں منعقد ہونے والے فيسٹول سے خطاب كریں گے۔
حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ جمعہ كے دن مقامی وقت کے مطابق۶:۳۰ پر ہفتہ وحدت اسلامی اورعیدميلاد النبی اكرم (ص) كی مناسبت سے بيروت كے جنوبی علاقے میں منعقد ہونے والے فيسٹول سے ویڈيو كانفرنس كے ذريعےخطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ سيد حسن نصراللہ اس تقرير میں مختلف موضوعات من جملہ؛ وحدت اسلامی كے مسائل ، پاكستان اور عراق میں دہشت گردی اور بم دھماكوں میں بے گناہ شيعوں كا قتل عام ، شام كے صدر بشاراسد كی حمايت اور شام میں جاری بحران كے حل وغيرہ پر روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button