حزب اللہ لبنان کی جانب سے عراق اور شام میں دہشت گردی کی مذمت

19 جنوری, 2013 07:13

hizbula flaq yellowحزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے شام اور عراق میں جاری دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔
حزب اللہ نے آج ایک بیان میں عراق اور شام میں جاری دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ علاقے میں تکفیری دہشتگردی بہت زیادہ بڑھ گئي ہے اور آئے دن بے گناہ افراد مارے جارہے ہیں۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہےکہ قومیں ملکوں کو ٹکڑے کرنے کی امریکی اور صہیونی ریاست کی سازشوں کا مقابلہ کریں جن پر تکفیری دہشتگرد عمل کرکے قوموں کے درمیاں تفرقہ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے عراق کے حکام کا کہنا ہےکہ سعودی عرب، قطر اور امریکہ عراق میں جاری دہشتگردی کی حمایت کررہے ہیں۔ عراق میں ان دنوں دوبارہ تکفیری دہشتگرد سرگرم ہوچکے ہیں۔ حالیہ حملوں میں دسیوں افراد جان بحق اور سکیڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ لبنان، تحریک امل اور آزاد قومی پارٹی کے نمائندوں نے اپنے اجلاس میں انتخابات کے قانون کا جائزہ لیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق یہ اجلاس آج بیروت میں منعقد ہوا۔ اس نشست میں انتخابات کے قانوں کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے لائحہ عمل پر غور کیا گيا۔ حزب اللہ اور امل نے کہا ہےکہ جو منصوبہ میشل عون کو منظور ہوگا وہ بھی اسکی حمایت کریں گے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کو نیا الیکشن قانون تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئي ہے جس پر ساری سیاسی پارٹیاں متفق ہوں۔ گذشتہ ہفتے لبنانی پارلیمنٹ کے دھڑوں نے نئے الیکشن قانون کے لئے پانچ منصوبے پیش کئے تھے جن کو منظوری نہیں مل سکی ہے۔ لبنان میں اس سال مارچ میں عام انتخابات ہونےوالے ہیں۔

4:09 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔