لبنان

پاكستان میں شيعہ نسل كشی كا ہدف مسلمانوں کے درمیان مذہبی فتنہ پھیلانا ہےحزب اللہ

hizbulla logo۱۴ جنوری كو لبنان كی اسلامی تحريك "حزب اللہ ” نے ايك بيان جاری كرتے ہوئے پاكستان كے شہر كوئٹہ میں وہابی شدت پسندوں كی جانب سے شيعوں كے قتل عام كی پرزور مذمت كرتے ہوئے دہشت گردی كی اس كاروائی كو مسلمانوں كے درميان مذہبی فرقہ واريت كو ہوا دينے كی مذموم كوشش قرار ديا ہے ۔
یہ مجرمانہ اقدام جس كے نتيجے میں ۱۰۰ سے زائد افراد شہيد اور ۲۳۵ سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، اس تكفيری گروپ كی انتہاپسندانہ سوچ كی عكاسی اور امريكی – اسرائيلی پاليسيوں پر عمل كرتے ہوئے مسلمانوں كے درميان فتنہ اندازی اور امت اسلامیہ كے اتحاد كو نابود كرنے كی سازشوں پر دلالت كر تا ہے ۔

اس بيان میں مزيد كہا گيا : كوئٹہ میں بم دھماكوں كے ذريعے بہايا جانے والا بے گناہ لوگوں كے خون كی مثال شام ، عراق اور افغانستان میں بہنے والے بے گناہ خون كی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button