لبنان

اسرائیلی وزير اعظم کا حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی پرواز کا اعتراف

hizbulla droanاسرائيلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون طیارہ اسرائیل کی فضائی دفاعی لائن کو توڑ کر اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا اور اس نے اسرائيل کے حساس اداروں کی تصویریں ارسال کی ہیں۔
: اسرائيلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون طیارہ اسرائیل کی فضائی دفاعی لائن کو توڑ کر اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا اور اس نے اسرائيل کے حساس اداروں کی تصویریں ارسال کی ہیں۔

مصر کے سرحدی علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے جاسوس طیارے کو گرا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی بحری، بری اور فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کل رات اعلان کیا تھا کہ گذشتہ ہفتہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر پرواز کرنے والا ڈرون طیارہ حزب اللہ کا تھا جو اسرائیل سے اطلاعات کی جمع آوری کے لئے بھیجا گیا تھا اور حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی اسرائیل پرپرواز نہ پہلی تھی اور نہ آخری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button