لبنان

اسرائیلی فضاء میں جاسوس طیارہ ،سید حسن نصر اللہ آج اہم خطاب کرینگے

shiitenews syed hasan nasruسرائیل کی جس کی فضاء میں کسی جاسوسی طیارے کے داخل ہونے کا تصور عام طور پر نہیں کیا جاتا اورعالمی صیہونی میڈیا کا مسلسل یہ پروپگنڈہ رہتا ہے کہ اسرائیل کی فضاء اور زمین کی تسخیر ممکن نہیں لیکن گذشتہ دنوں اسرائیلی فضاء پر ایسے جاسوسی طیارے نے ہلچل مچادی جو بڑے آرام سے گردش کر رہا تھا دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طیارے کو فضا میں دیکھنے کے بعد ایک ایف 16طیارے نے اس کا پیچھا کیا اور ایک میزائل فائر کردیا لیکن جاسوس طیارہ خود کو میزائل سے بچا گیا ادھر اسرائیل نے فوری طور پر بن گورین ائرپورٹ سمیت تمام اہم عسکری مقامات کو خالی کرنا شروع کردیا اور حساس جگوں پر ہنگامی حالات پیدا ہوگئے جاسوس طیارہ فضاء میں گردش جاری رکھے ہوئے تھا کہ ایک اور لڑکا طیارے نے اس پر میزائل فائر کردیا اب کے بارے جاسوس طیارہ میزائل کا نشانہ بنا اور تباہ ہوگیا
اسرائیل اخبار احرنوت کے مطابق پچھلے کچھ عرصہ میں کئی بار ایسا ہوا ہے کہ اسرائیلی فضامیں ایسے طیارے دیکھے گئے ہیں واضح رہے کہ سن دوہزار چھ میں جب اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تھا اور اس حملے کا جواب لبنانی بڑی سیاسی و عسکری جماعت حزب اللہ دے رہی تھی تو اس وقت بھی اسرائیل فضا پر حزب اللہ کے دو جاسوس طیارے اپنے مشن کو انجام دے رہے تھے جنہیں بعد میں اسرائیلی فضائیہ نے مار گرایا تھا کہا جاتا ہے کہ یہ جاسوس طیارے حجم کے اعتبار سے کافی چھوٹے ہیں
مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ان طیاروں کو بروقت ڈیٹکٹ نہ کرسکنا اس بات کی دلیل ہے کہ یا تو اسرائیلی ریڈار اور کاونٹر کرنے والا سسٹم اسرائیلی دعووں کے بر خلاف ہے یا پھر ان طیاروں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور آپریٹر سسٹم ایسا ہے کہ جو چکما دے سکتا ہے دونوں صورتوں میں یہ اسرائیل کے لئے اچھی خبر نہیں ہے ۔
اسرائیلی فضاء میں جاسوس طیاروں کے حوالے سے آج رات پاکستانی وقت کے مطابق سید حسن نصر اللہ دس بج کر تیس منٹ پر اہم خطاب کرنے والے ہیں سید حسن نصر اللہ کے اس خطاب کو پریس ٹی وی ،المنار،الصراط ،لمیادین ،اور دیگر ٹی وی چینلوں پر مختلف زبانوں میں سنا جاسکتا ہے ۔مجلس وحدت مسلمین میڈیا سیل واقعے کی اہمیت اور سیدحسن نصر اللہ کے خطاب کے موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اس خطاب کو بر وقت اردو ترجمے کے ساتھ قارئین کو فیس بک کے پیج اور سائیٹ پر پیش کریے گا نیز خطاب کے دوران لائیو اہم اقتباسات فیس بک پیج پر نشر کی جائینگی

متعلقہ مضامین

Back to top button