لبنان

فلسطين اور بيت المقدس کا مسئلہ عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ

hasan nasrulla hizbullaحزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ فلسطين اور بيت المقدس کا مسئلہ عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہےـ
سيد حسن نصر اللہ نے جمعے کے روز عالمي يوم قدس کي مناسبت سے جنوبي بيروت کے  شہيد محمد باقر الصدر ہال ميں ايک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات اور بعض حلقوں کي طرف سے علاقے ميں کھڑي کی  جارہي مشکلات سے فلسطين اور بيت المقدس کي اہميت ميں کوئي کمي واقع نہيں ہوگي اور اس مسئلے کو ہرگز نظر انداز نہيں کيا جا سکتاـ
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے علاقے ميں رونما ہونے والي تبديليوں کے سلسلے ميں اسرائيل کي سراسيمگي کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ مصر ميں حسني مبارک کي حکومت کي سرنگوني کے بعد اسرائيل پر  وحشت  طاري ہے اور سب جانتے ہيں کہ اسرائيل کے لئے مصر کي کيا اہميت تھي ـ
حزب اللہ لبنان کے سکريٹري جنرل  نے کہا کہ ايران اور غزہ پٹي کے خلاف اسرائيل کے مخاصمانہ موقف مزيد شدت آئي ہےـ انہوں نے کہا کہ اسرائيل ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کے بہانے اس ملک پر حملہ کرنا چاہتا ہے تاہم اگر اسرائيل نے ايران کے خلاف ايسي کوئی حماقت کي  تو خود اسرائيل نابود ہوجائے گاـــ

متعلقہ مضامین

Back to top button