لبنان

ایران پر حملے کی صورت میں، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش حزب اللہ

hizbulla mizailصہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اعتراف کیا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں حزب اللہ لبنان اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردے گا۔
اس صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران پر اسرائيل کے ممکنہ حملے کی صورت میں حزب اللہ لبنان اسرائيل پر میزائيلوں کی بارش کرنے کی توانائي رکھتا ہے۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نوذر شفیعی نے کہا ہے کہ ایران کی نظر میں صہیونی ریاست کی کوئي حیثیت ہی نہیں ہے اور ایران صہیونی ریاست کی گيدڑ بھپکیوں خاطر میں نہیں لاتا ہے۔ قابل ذکر ہے صہیونی ریاست کی کادیما پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر جنگ شائول موفاز نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کے کسی بھی احمقانہ اقدام کے نہایت ہی خطرناک نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔ یاد رہے صہیونی ریاست امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے حوالے سے پروپگينڈا کررہے ہیں جو ان کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button