لبنان

خطے میں فتنے كا حقيقی سبب اسرائيل ہےشيخ نعيم قاسم

shik naeem qasimحزب اللہ لبنان كے ڈپٹی جنرل شيخ نعيم قاسم نے زور ديا ہے كہ خطے میں مشكلات كا سبب اسرائیل ہے جو امت اسلامیہ كے درميان فرقہ ورايت اور فتنہ پھیلانے كی مسلسل كوشش كر رہا ہے ۔
شيخ نعيم قاسم نے (البتول (ع)) نامی سكول كی اسلامی تعليمی انجمن كے افطار ڈنر میں خطاب كے دوران زور ديا ہے كہ صہیونی دشمن كے مقابل پر حزب اللہ كی مزاحمت سياسی كرسی يا كوئی منصب حاصل كرنے كے لیے نہیں ہے بلكہ حزب اللہ صرف اپنی سرزمين ، عزت اور وقار كی بازگشت كے لیے اسرائيل كا مقابلہ كر رہی ہے ۔

انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اسرائيل خطے میں جاری بحران كا حقيقی سبب ہے اور یہ حكومت حالات کو صرف ایک ہی صورت میں اپنے مفاد میں تبديل كر سكتی ہے جب خطے كی اقوام كے درميان فتنہ و فساد کی آگ کو شعلہ ور کرنے میں کامیاب ہو جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button