لبنان

جنوبی لبنان کی آزادی گریٹ اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل، آج اسکا جنازہ نکل چکا ہے، حسن نصراللہ

hasan nasrulla جنوبی لبنان کی اسرائیلی قبضے سے آزادی کے جشن سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو ایسے وقت میں شکست دی کہ جس وقت اسرائیل کے خوف سے ایک پتھر پھینکنے کی جرات کسی میں نہ تھی۔
 آج اسرائیل کا جنازہ نکل چکا ہے، ہماری دفاعی قوت لبنان پر بیرونی جارحیت کے مقابلے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جنوبی لبنان کی اسرائیلی قبضے سے آزادی اور اسلامی تحریک مزاحمت کی کامیابی کے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن عید جنوب لبنان کی آزادی کا دن ہے، یہ عید کسی خاص فرقے یا گروہ کی عید نہیں، بلکہ یہ پورے لبنانیوں کی عید ہے۔ انہوں نے لبنانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنو میرے بھائیو! جنہوں نے اسرائیل کو مار بھگایا، شرم آور شکست سے دوچار کیا اور آج اپنی آزادی کا جشن منا رہے ہیں، اے میرے بھائیوں، اے میری بہنو! آج اسرائیل یہ سازش کر رہا ہے کہ آپ کی خوشی کو فرقہ واریت پھیلا کر غم میں بدل دے اس لئے ہشیار رہو۔

حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سن دو ہزار چھ میں گریٹ اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دی تھی اور آج اس کا جنازہ نکل چکا ہے، کہاں ہے وہ فرات سے نیل تک عظیم ملک بنانے کا اسرائیلی خواب۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اسلامی تحریک مزاحمت کی برکت سے ہم اسرائیلی لبنانی باڈر پر آبادی بسا چکے ہیں اور لوگ انتہائی پرامن رہ رہے ہیں۔ اسرائیل کا خوف ختم ہو چکا ہے، جبکہ ایک وقت وہ تھا کہ ہم بیروت میں بھی اپنے بچوں کو اسکول تک نہیں بھیج سکتے تھے، گھروں میں محفوظ نہ تھے، امن برباد ہو چکا تھا، لیکن آج مزاحمت کی برکت سے ہم اپنی زمین کے آخری ٹکڑے تک محفوظ ہیں۔ ہم نے اسرائیل کو ایسے وقت میں شکست دی کہ جس وقت اسرائیل کے خوف سے ایک پتھر پھینکنے کی جرات کسی میں نہ تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button