بغیر ہتھیاروں کے مزاحمت کے کوئي معنی نہیںشیخ نعیم قاسم
حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ہتھیار باقی رہیں گے۔ شیخ نعیم قاسم نے جنوبی لبنان کی آزادی کی مناسبت سے کہا کہ حزب اللہ کبھی بھی اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگي۔ انہوں نے کہا حتی اگر صیہونی حکومت شبعا فارمز اور کفر شوبا کی پہاڑیوں بھی واپس کردے تب بھی حزب اللہ استقامت سے دستبردار نہیں ہوگي۔ شیخ نعیم قاسم نے ان سیاسی پارٹیوں سے جو حزب اللہ کے ہتھیاروں کی مخالف ہیں کہا جب تک صیہونی حکومت قائم ہے اور لبنانیوں کو اسکی طرف سے خطرے لاحق ہیں حزب اللہ کے ہتھیار بھی موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ہتھیاروں کے مزاحمت کے کوئي معنی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اپنی استقامت کے ذریعے صیہونی حکومت کو مکمل طرح سے شکست دے گي۔
ادھر لبنانی فوج کے سربراہ جنرل قھوہ چی نے کہا ہے ککہ صیہونی حکومت لبنان میں فتنہ انگيزی کررہی ہے۔ لبنانی فوج کے سربراہ نے صیہونی قبضے سے جنوبی لبنان کی بارھویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ صیہونی حکومت نے ہمیشہ لبنان میں فتنہ انگيزی کی کوشش کی ہے۔