لبنان

لبنان کے خلاف فتنے کي بابت انتباہ

syed hasan nasrulla labnonحزب اللہ کے سکريٹري جنرل نے لبنان کے عوام اور حکومت کے خلاف دشمنوں کي سازشوں کے بارے ميں خبردار کيا ہے
شام کے شہر حلب ميں متعدد لبناني شہريوں کو اغوا کئے جانے ، بيروت کي سڑکوں کو بند کرديئے جانے اور شمالي لبنان ميں ہونےوالي جھڑپوں کے بعد حزب اللہ کے سکريٹري جنرل سيد حسن نصراللہ نے المنار ٹي وي سے اپني گفتگو ميں ان گروہوں کو جو عوام کے جذبات سے فائدہ اٹھا کر ملک ميں فتنہ پھيلانے کی کوشش کررہے ہيں، خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ہوشيار رہنا چاہئے کيونکہ يہ تشويش پائي جارہي ہے کہ بعض افراد صورتحال کو لبناني فوج کے ساتھ تصادم ميں تبديل اور ملک کو فتنے کے جال ميں پھنسانا چاہتے ہيں –

سيد حسن نصراللہ نے شمالي لبنان ميں متحارب فريقوں سے کہا کہ وہ صبر و تحمل سے کام ليں- انہوں نےلبناني عوام سے کہا کہ وہ فتنوں کے جال ميں نہ پھنسيں اور ايسے ہرطرح کے اقدام سے پرہيز کريں جس سے ملک کي سلامتي کونقصان پہنچنے کا خطرہ ہو –

حزب اللہ کے سکريٹري جنرل نے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک لبنان کي حاليہ بدامنيوں ميں دخيل ہيں- انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کو يہ جان لينا چاہئے کہ ہم ان کي اس طرح کي کوششوں سے چشم پوشي نہيں کرسکتے-

حزب اللہ لبنان کے سکريٹري جنرل نے اسي طرح شام ميں مسلح گروہوں کے ہاتھوں بعض لبناني شہريوں کو اغوا کئے جانے کے واقعے کي مذمت کرتے ہوئے حکومت لبنان سے کہا کہ وہ ان لبناني شہريوں کي رہائي کے لئے ضروري اقدامات انجام دے –

لبنان کے صدر ميشل سليمان نے بھي اپنے ايک بيان ميں لبنان کے سبھي سياسي گروہوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کے اندر امن و امان کي برقراري کا پورا خيال رکھيں- لبنان کےصدر نےملک کي سبھي جماعتوں سے کہا کہ وہ پوري دقت کے ساتھ لبنان کے حالات اور ہمسايہ ملکوں کي صورتحال پر نظر رکھيں اور ان سے عبرت حاصل کريں کيونکہ عوام کي ہوشياري ملک ميں امن وامان کي برقراري ميں مدد دے سکتي ہے –

لبنان کے وزير اعظم نجيب ميقاتي نے بھي کہا کہ وہ لبنان ميں کشيدگي کو کم کرنے کے لئے اپني ذمہ داريوں پر پوري طرح عمل کريں گے-

لبنان کي پارليمنٹ کے اسپيکر نبيہ بري نے بھي لبناني عوام کے خلاف دشمنوں کي سازشوں کے مقابلے ميں لوگوں سے ہوشيار رہنے کي سفارش کرتے ہوئے کہاکہ شمالي لبنان ميں فوج پوري قوت کے ساتھ موجودرہے گي اور موقع پرست عناصر کو ملک ميں بدامني پھيلانے کي اجازت نہيں دي جائے گي-

لبنان کي نيشنل فريڈم پارٹي کے سربراہ ميشل عون نے شمالي لبنان کي لڑائي کے بار ے ميں کہا ہے کہ يہ لڑائياں امريکا کے نائب وزير خارجہ جفري ويلٹمين کے حاليہ دورہ لبنان کے بعد شروع ہوئي ہيں –

ميشل عون نے لبنان کے شہر طرابلس ميں ہونےوالي ان لڑائيوں کو خطرناک قرارديتے ہوئے لبنان کي سيکورٹي پر پڑنےوالے ان کے اثرات کے بارے ميں کہا کہ يہ لڑائياں لبنان کےعوام اور حکومت کے خلاف سازش کے تناظر ميں ہورہي ہيں –

دريں اثنا بعض ذرائع نے خبردي ہے کہ لبنان کي المستقبل پارٹي کے سربراہ سعد حريري اور سميرجعجع طرابلس ميں مسلح گروہوں کي سرپرستي کررہے ہيں-

خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ طرابلس اور بيروت ميں مسلح گروہوں کے درميان اکا دوکا جھڑپيں ہوئي ہيں جن ميں کچھ لوگ زخمي ہوئے ہيں جبکہ گذشتہ ہفتے طرابلس ميں ہونے والي لڑائيوں ميں گيارہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمي ہوگئے تھے-

اس درميان لبنان کے شمال کے مختلف علاقوں ميں فوج تعينات ہوگئي ہے- بيروت سے موصولہ خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ لبناني شہري اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہيں اور بيروت شہر کي سڑکوں پر ٹريفک معمول کے مطابق ہے-

بعض تجزيہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امريکا کي سرپرستي ميں بعض مغربي ممالک اور علاقے کي کچھ پٹھو عرب حکومتيں شام کو غير مستحکم کرنے کےلئے لبنان کي سرزمين کو استعمال کرنا چاہتي ہيں اور اس کے لئےوہ لبنان ميں بھي بد امني پھيلانے کي کوشش کررہي ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button