لبنان

عماد مغنيہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لینگے، اسرائيلی سفارتخانوں پر حملوں ميں ملوث نہيں، حسن نصراللہ

shiitenews sayyed hasan nasبيروت ميں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائيل جانتا ہے کہ حزب اللہ اپنے عظيم رہنما عماد مغنيہ کی شہادت کا بدلہ لينے کے ليے کيا اقدام کريگی اور وہ دن بھی ضرور آئيگا۔

لبنان کي مزاحمتی تنظيم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بھارت اور جارجيا ميں اسرائيلی سفارتخانوں پر حملوں ميں ملوث ہونے کاالزام بے بنياد ٹھہرا ديا ہے اور کہا ہے کہ اپنے ليڈر کا بدلہ لينے کے ليے عام اسرائيلی شہری، سفارتکار يا فوجی کو مارنا تنظيم کے ليے شرمناک کام ہے۔ بيروت ميں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ وہ يہ بيان اس ليے دينے پر مجبور ہوئے کيونکہ حزب اللہ کو ان دھماکوں ميں ملوث ٹھہرانيکی کوشش کي جا رہی ہے، جبکہ تنظيم کا ان سے تعلق ہی نہيں۔ حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائيل جانتا ہے کہ حزب اللہ اپنے عظيم رہنما عماد مغنيہ کی شہادت کا بدلہ لينے کے ليے کيا اقدام کريگی اور وہ دن بھی ضرور آئيگا۔ اس سے پہلے ايران بھی ان دھماکوں ميں ملوث ہونيکا اسرائيلي الزام مسترد کر چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button