لبنان

شامی حکومت کے مخالفین کے حامی بحرینی عوام کے قاتل ہیں:حزب اللہ

images حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ عربی اور مغربی حکومتیں شامی حکومت کے مخافین کی حمایت کررہی ہیں جبکہ بحرین میں وہ بحرینی عوام کے قتل عام اور آل خلیفہ کی حکومت کی حمایت کررہی ہیں ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ شیخ نبیل فاووق نے کہا ہے کہ عربی اور مغربی حکومتیں شامی حکومت کے مخافین کی حمایت کررہی ہیں جبکہ بحرین میں وہ بحرینی عوام کے قتل عام اور آل خلیفہ کی حکومت کی حمایت کررہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مقاومت شامی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ اسرائيل اور اس  کے حامیوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا دےگی۔ حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جو لوگ ڈیموکریسی اورجمہوریت کا دعوی کرتے ہیں ان کے ہاتھ بحرینی عوام کے خون سے رنگين ہیں انھوں نے کہا کہ جو حکومتیں شام کے خلاف بین الاقوامی اقدام کی کوشش میں ہیں انھیں چاہیے کہ وہ بحرین سے اپنی فوجیں نکال لیں۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کے ہتھیار اسرائیل کے لئے ہیں اور حزب اللہ امریکی دباؤ کے سامنے اپنے مؤقف کو تبدیل نہیں کرےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button