ہم فرزندانِ حسین ہیں، شھادت ہمارا افتخار ہے، مقاومت کا راستہ ھرگز نہیں چھوڑیں گے، سید حسن نصراللہ

16 جنوری, 2012 10:20

Sayyed Nasrallahفارس نیوز کے مطابق حزب الله لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بعلبک میں ہونے والے اربعین حسینی کے پروگرام میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عوام کی بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام کو دشمن نے جب قتل کی دھمکی دی تھی تو حضرت نے فرمایا "آیا تم مجھے موت سے ڈرا رہے ہو؟

موت ہماری عادت اور شھادت ہمارا ورثہ و افتخار ہے”، ہم بھی آج امریکہ، اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کی طرف سے ملنے والی مختلف دھمکیوں کے جواب میں حضرت کے انہی کلمات کو دہرائیں گے کہ "ہم حسین و زین العابدین کے فرزند ہیں، ہم فرزندانِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، ہم بدر و حنین و خیبر و کربلا کے فرزند ہیں اور شھادت ہمارے لئے افتخار ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ نے نیز اپنے محکم خطبے میں فرمایا تھا کہ ” خدا کی قسم، تم اپنے تمام مکر و فریب اور چالوں سے کام لینے کے باوجود ہمارے نام اور وحی کو ختم نہیں کر سکتے”، ہم بھی نیز ان تمام فریبکاروں اور مکاروں کو، جو امتِ اسلامی اور مقدساتِ اسلامی کے خلاف سازششیں کر رہے ہیں یہی کہیں گے کہ "خدا کی قسم تم ہمارے نام کو اور حتیٰ ہمیں نہیں ختم کر سکتے، البتہ ہمارا حال زینب سلام اللہ سے بہت مختلف ہے، ہمارے مجاہدین مختلف نقاط پر مورچوں میں مکمل تیاری کی حالت میں ہیں جسکی وجہ سے دشمن ہم پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ ہم دشمن کو یہی پیغام دیں گے کہ تم اپنی کوشش جاری رکھو لیکن خدا کی قسم ہمارے نام کو اور حتیٰ ہمیں ہر گز ختم نہ کر سکو گے۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ بعلبک وہ شریف اور مقدس مقام کہ جس میں شھدای بقاع و جنوب موجود ہیں، اس شھر کو اسرائیل کی طرف سے میزائلوں کی بارش کا تحفہ ملتا رہتا ہے، میں آپکو پورے یقین سے اس بات کی تاکید کرتا ہوں ہم ہرگز مقاومت و مزاحمت کے ہتھیار کو ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، یہ وہ مضبوط ہتھیار ہے کہ فوج اور عوام کے ساتھ ساتھ لبنان کی امنیت اور اسکی حمایت و کرامت کی ضمانت ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کل اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا یہ بیان کہ جس میں انہوں نے کہا "حزب اللہ لبنان کی اسپیشل فورس سے مجھے پریشانی کا احساس ہو رہا ہے” انکے اس بیان کو سن کر مجھے احساسِ سعادت ہوا، حزب اللہ کے سربراہ نے بان کی مون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "مسٹر بان کی مون ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ ساتھ امریکہ اور اسرائیل کو بھی پریشان کریں، ہم چاہتے ہیں کہ اس ذریعے سے بچوں، بڑوں اور خانوادوں کو مستحکم لبنان میں اس بات کا اطمینان دیں کہ ہم کسی کو لبنان پر دوبارہ تجاوز کی اجازت نہیں دیں گے، اور یہ وہی چیز ہے جو ہمیں خوشحال اور مطمئن کرے گی۔

12:14 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔