لبنان
شیخ نبیل قاؤوق: امریکی حکومت کی مایوسی

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی اسٹریٹیجی ڈیٹرینٹ پالیسی اور لبنان کو طاقتور بنانا ہے اور وہ ان خطروں کا مقابلہ کررہی ہے جو صییہونی دشمن کی جانب سے لبنان کو لاحق ہیں۔ شیخ نبیل قاؤوق نے کہا کہ جس طرح سے حزب اللہ نے سیاسی لحاظ سے کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح وہ امریکہ کے جاسوس نیٹ ورکوں کا پتہ لگا کر اسکی کی جاسوسی کی کارروائياں بھی ناکام بنادے گي۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے سی آئی اے کو علاقے میں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ شیخ نبیل قاؤوق نے امریکہ کی جاسوسی کی کاروائيوں کے بارے میں سعد حریری کے گروہ چودہ مارچ کے موقف کو شرمناک قراردیا اور کہاکہ لبنان میں سی آئی اے کے جاسوس نیٹ ورک کے پکڑے جانے کے بعد آخر کس وجہ سے سعد حریری کو پریشانی لاحق ہوچکی ہے۔