لبنان:حزب اللہ بحرینی عوام کے ساتھ ہے،شیعہ رہنماؤں کی سزاؤ ں پر مذمت

حزب اللہ لبنان نے بحرین میں آٹھ شیعہ رہنماؤں کو دی جانے والی سزاؤں کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا ہے ۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے میڈیا ذرائع کی جاب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ حزب اللہ بحرین کے مظلوم اور مستضعف عوام کے ساتھ ہے اور بحرینی عدالتوں کی جانب سے جھوٹے مقدمات میںملوث کئے جانے والے شیعہ رہنماؤں کی سزاؤں کی شدید مذمت کرتی ہے۔حزب اللہ لبنان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پر امن اور جمہوریت کے حامی مظاہرین پر بحرینی اور سعودی مظالم انتہائی افسوس ناک فعل ہیں ،حزب اللہ کاکہنا ہے کہ عالمی تنظیمیں اور ادارے آخر بحرین میں ہونے والی نا انصافیوں پر کیوں خاموش ہیں ؟
واضح رہے کہ بحرینی عدالت نے بدھ کے روز آٹھ شیعہ اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرتے ہوئے پندرہ برس کی قید کے احکامات سنا دئیے تھے،تاہم بحرین میں اس فیصلے کے بعد شدید احتجاج جاری ہے ۔








