لبنان

لبنان:برسی امام خمینی کی تقریب سے سید حسن نصر اللہ کا خطاب

shiitenews_Sayyed_Nasrallah_to_Speak_Thursday_Marking_Imam_Khomeini_s_Departureلبنان کے دارالحکومت بیروت میں یونیسکو پیلس میں انقلاب اسلامی کے بانی اور عظیم اسلامی رہنما حضرت آیت اللہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی بائیسویں برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ حفظ اللہ نے خطاب کیا۔ شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ٣ جون کو بانی انقلاب اسلامی ،مفکر اسلام ،رہبر کبیر حضرت آیت اللہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے عنوان سے منایا جاتا ہے اس حوالے سے لبنان کے دارلحکومت بیروت میں ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے یونیسکو پیلس میں ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ”برسی حضرت امام خمینی علیہ رحمۃ ”کا انعقاد کیا گیا جس میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے خصوصی خطاب کیا اور انقلاب اسلامی کی برکات اور رہبر کبیر امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی اسلامی تحریک کی جد وجہد کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی ،اس موقع پر لبنان کے کئی شیعہ اور سنی علماء بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button