لبنان

لبنان:پچیس مئی دو ہزار ،جشن فتح عظیم حزب اللہ و اسلام

shiitenews_syed_hasan_nasrulla_newلبنان میں آج بدھ کے روز لبنانی عوامپچیس مئی سن دو ہزار (25مئی 2000ئ) حزب اللہ وا سلام کی فتح کی یاد میں عظیم ترین جلسہ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پچیس مئی سن دو ہزار ”پچیس ایار”کے عنوان سے منعقدہ عظیم الشان تقریب کا اہتمام لبنان کے ایک گاؤ نبی شیث میں حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی کے مزار اقدس پر کیا جا رہا ہے جہاں پر رات گئے حزب الللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ عوام سے ٹیلی وائزد خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ ”پچیس ایار ”کی مناسبت سے حزب اللہ پورے لبنان میں عظیم فتح کی یاد میں پروگرامات منعقد کر رہی ہے جبکہ مرکزی اجتماع سید عباس موسوی کے مزار پر شام کو مقامی وقت کے مطابق 5بجے ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ پچیس ایار (مئی 25،سن 2000ء )کو غاصب صہیونی افواج نے جنوبی لبنان سے اس وقت فرار کیا تھا جب حزب اللہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے ان کے حوصلوں کو پست کر دیا تھا جس کے نتیجہ میں صہیونی فوجیں لبنان پر اپنا اٹھارہ سالہ تسلط ختم کرتے ہوئے ذلت آمیز شکست سے دو چار ہوئیں تھیں اور لبنان سے فرار کر گئی تھیں ،لہذٰا لبنانی عوام غاصب اسرائیلی افواج کے قبضے سے آزادی اور اسرائیل کی ذلت پر خوشی کا اظہار کرنے کے لئے ہر سال پچیس مئی کو ”پچیس ایار”کے عنوان سے مناتے ہیں ۔
حزب اللہ کے میڈیا ذرائع کے مطابق پچیس ایار کی تیاری کا سلسلہ ایک ہفتہ قبل پورے لبنان میں شروع کر دیا تھا تاہم مرکزی اجتماع کے لئے گذشتہ شب حزب اللہ کے شہید سربراہ سید عباس الموسوی کے مزار اقدس پر ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں جہاں پر لبنان کے سیاسی و مذہبی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام شریک ہوں گے۔
حزب اللہ کے شہید رہنما سید عباس موسوی کے مزار پر بدھ کے روز نماز ظہرین کے بعد سے ہی لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ جلسہ کا آغاز شام پانچ بجے کیا جائے گا۔
اسلامی تحریک مزاحمت حزب اللہ کے اطلاعاتی ذرائع کاکہناہے کہ شہید رہنما عباس موسو ی کے مزاراقدس پر اس اجتماع کو منعقد کرنے کا مقصد شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے کہ جنہوںنے اسرائیلی دشمن سے مقاومت کے دوران کہا تھا کہ ”اسرائیل کو نابود کیا جائے”اور وہ وقت آپہنچا تھا کہ غاصب اسرائیلی افواج ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوئیں۔لہذٰا شہید رہنما سید عباس موسوی کی زندگی حزب اللہ کے لئے نمونہ عمل ہے جسے ہمیشہ زندہ و جاوید رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button