لبنان

لبنان کے سابق وزیر اعظم سعدی حریری کےبچکانہ اقدامات

israel1المنار ٹی وی نے لبنان کے سابق وزیر اعظم سعدی حریری کی اقدامات کو بچکانہ قراردیا ہے۔لبنانی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعدی حریری ہمیشہ سے حزب اللہ کے مخالف رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعدی حریری نے دوہزار پانچ سے صیہونی حکومت کی33روزہ جنگ میں کبھی بھی حزب اللہ کی حمایت نہیں کی بلکہ اس کےخلاف  ہی قدم اٹھایا ہے۔ رپورٹ میں آیاہے کہ سعدی حریری نے علاقائي اور عرب ملکوں کی نشستوں میں ہمیشہ حزب اللہ کے خلاف موقف اپنایا ہے اور مصر و سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات سے فائدہ اٹھاتےہوئے حزب اللہ پردباو ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ چودہ مارچ کے موقف صیہونی حکومت کے مواقف کی طرح ہیں اور یہ گروہ صیہونی حکومت بالخصوص صیہونی وزیرجنگ کی زبان ہی استعمال کرتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button