لبنان

سعد حریری کی حمایت ختم، حزب اللہ کی حمایت کا اعلان، جنبلاط

syed_and_junbalaatلبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلاط نے سعد حریری کی حمایت ختم کرتے ہوئے آٹھ مارچ گروپ کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اب آئندہ پیر کے روز پارلیمانی صلاح و مشورے میں لبنان میں سیاسی اور حکومتی نقشہ بدل جائے گا اور پارلیمنٹ میں مخالفین اکثریت حاصل کر لیں گے۔ آٹھ مارچ گروپ نے عمر کرامی کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان کے صدر میشل سلیمان پیر کے روز سے لبنان کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے سلسلے میں صلاح و مشورہ شروع کر رہے ہیں۔ لبنان کی ایک سو اٹھائیس ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں ساٹھ ارکان سعد حریری کی حمایت کر رہے ہیں اور ولید جنبلاط کی جانب سے آٹھ مارچ گروپ کی حمایت کے بعد اب ان کے ارکان کی تعداد اڑسٹھ ہو گئی ہے اور وہ حکومت بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button