لبنان

امریکی شکست حتمی ہے

sheikh_qasimحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہےکہ رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کافیصلہ بے وقعت ہے اور اسکی کوئي اہمیت نہیں ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کے ذریعے حزب اللہ لبنان کو نقصان پہنچان کے درپے ہے لیکن اسے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ حزب ا للہ  کے خلاف اس عدالت کا کوئي بھی فیصلہ بے وقعت ہوگا اور اسکی کوئي اہمیت نہیں ہوگی۔ رفیق حریری ٹریبونل جسے امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے صیہونی حکومت کے مفادات کی راہ میں جھوٹے گواہوں کے سہارے حزب اللہ پر رفیق حریری کے قتل کا الزام لگانا چاہتی ہے۔ اس عدالت نے اس سے پہلے شام پر رفیق حریری کے قتل کا الزام لگایاتھا لیکن اس کے پاس کسی طرح کے ثبوت نہ کی بناپر اس نے یہ الزام واپس لے لیا۔ یادرہے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ایسے ثبوت وشواہد پیش کئےہیں جن سے صاف ظاہرہوتا ہےکہ صیہونی حکومت ہی رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہے۔ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری فروری دوہزار پانچ میں بیروت میں اک دھماکے میں مارے گئےتھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button