لبنان

حزب اللہ کی کامیابیاں باقی رہیں گي

hizbullahحزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما نے کہا ہےکہ حزب اللہ کی ایک کامیابی نظریات و حکمت ہائے عملی میں بنیادی اور انقلابی تبدیلی لاناہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ھاشم صفی االدین نے نبطیہ میں شب عاشورا مجلس عزا سے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ نے جوحاصل کیا ہے  اسے  امریکہ اور صیہونی حکومت ختم نہیں کرسکتے۔ صفی الدین نے علاقے اور لبنان کے لئے صیہونی حکومت کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان سازشوں سے صیہونی حکومت کی کمزوری ظاہرہوتی ہے۔ ادھر حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ لبنان میں ناکام ہوچکا ہے اور اسکی سازشیں بے اثر ہوچکی ہیں اور امریکہ علاقے پر اثرانداز ہونےمیں پوری طرح شکست کھاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کا مقصد صرف حزب اللہ کو نقصان پہنچانا ہے۔ یادرہے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ایما پر یہ ٹربیونل قائم کیا گيا ہے اور مصر نیز سعودی عرب نے اس کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button