لبنان

موبائل نیٹ ورک آلودہ ہے حزب اللہ

hezbollahحزب اللہ لبنان نے موبائل فون نیٹ ورکس کی عدم سکیورٹی کی جانب سے خبردار کیا ہے۔ لبنان کے مواصلاتی نیٹ ورکس میں صیہونی حکومت کی دراندازی کے بعد حزب اللہ نے سماجی تنظیموں کےساتھ ملکر عوام کو موبائل فون استعمال کرنے کے خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ بہت سے شہریوں نے کہا ہے کہ ان کے موبائل فون صحیح کام نہیں  کررہےہیں۔ یادرہے دوہزار چھے میں صیہونی حکومت نے لبنان کے مواصلاتی نیٹ ورک میں دراندازی کرکے لبنانی شہریوں کو ٹیلیفون کرکے انہیں گھر بار چھوڑنے پر مجبورکرتی تھی تاکہ وہ ان علاقوں پربمباری کرسکے۔ یادرہے تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے ہاتھوں شکست فاش ہوئي تھی اور اسکے ناقابل تسخیر ہونے کابھرم ٹوٹ گيا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button