لبنان

حریری قتل بین الاقوامی عدالت سیاسی ہے

Shaikh_Naeem_Qasimحزب اللہ لبنان کے  رہنما اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم نے سوریہ اور سعودیہ عرب کو لبنان کے بحران کو حل کرنے کی کوشش و اقدام کی تاکید کرنے کے ساتھ جھوٹے گواہوں کی فائیل اس ملک کے مجلس عدالت کو پیش کرنے کی اپیل کی ہے ۔
شیعت نیوز کے نماءٔندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری کے نائب نے الیوم اخبار سے گفت و گو میں سوریہ اور سعودیہ عربیہ کو لبنان کے بحران کو حل کرنے کی کوشش و اقدام کی تاکید کرنے کے ساتھ جھوٹے گواہوں کی فائیل اس ملک کے مجلس عدالت کو پیش کرنے کی اپیل  کی ہے ۔
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے  نائب،شیخ نعیم قاسم  نے بین الاقوامی عدالت کی رپورٹ برأے رفیق حریری لبنان کے سابق وزیر اعظم قتل کو سیاسی جانا ہے اور امریکا کی طرف سے غیر واقعی حکم جاری کرنے کے مسلسل دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جب ھم لوگ خود بین الاقوامی عدالت کے مشکل کو حل کرنا چاہتے ہیں اس کا یہ معنی ہے کہ ھماری کوشش ہے کہ ھر طرح کے احتمالی فتنہ پر غور کیا جا سکے تا کہ کوئی نئی مشکل اور فتنہ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ جھوٹے گواہوں کی فائیل کے پیچھے پوشیدہ ہاتھ کو ظاھر کرنے کے لئے قانونی کاروائی و تحقیق و بررسی ہو اور جو لوگ اس جارحیت کے پشت پردہ ہیں ان کو سامنے لایا جائے اور ان کو سزا دی جائے اور کہا : لبنان کے آئندہ اور اس کی قسمت میں امریکا کا کھیل ختم ہوجا نا چاہیئے ۔
شیخ نعیم قاسم اس بیان کے ساتھ کہ حزب اللہ لبنان لبنان میں فتنہ کے ایجاد ہونے کی ھر ممکن صورت کو ختم کرنے کی کوشش میں ہے و ضاحت کی : ان تمام حالات میں حزب اللہ فتنہ سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ یہ فتنہ پوشیدہ دشمن کی طرف سے ہے جیسے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی یا دوسری ممالک کی خفیہ ایجنسیاں لبنان کی استحکام کو نقصان پہوچانے کی کوشش میں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button