لبنان

حزب اللہ پوری طرح تیار

hezbollah_flagلبنانی پارلمنٹ میں حزب اللہ کےسربراہ نے کہا ہےکہ حزب اللہ صیہونی حکومت کی ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنےکے لئے آمادہ ہے۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق محمد رعد نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت لبنان پر مشرق وسطی کے دروازے کی حیثیت سے قبضہ کرلیتی تو آج عرب اوراسلامی دنیا کا نقشہ ہی کچھ اورہوتا لیکن حزب اللہ نے اسے کامیاب نہیں ہونے دیا۔ حزب اللہ دھڑے کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز مذاکرات کی مذمت کی اور کہا کہ یہ مذاکرات صیہونی حکومت کو تسلیم کروانے کی کوشش ہے ۔ محمد رعد نےلبنان میں بعض حلقوں کی جانب سے  حزب اللہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ کسی بھی الزام کو برداشت نہیں کرے گي ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button