

حزب اللہ کے ایک رہنما نے رفیق حریری قتل کی تفتیش کرنے والی عدالت کو بڑی طاقتوں کا آلہ کار قرار دیا ہے ۔
حزب اللہ لبنان کے میڈیا آفس کے سربراہ ابراہیم موسوی نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رفیق حریری کے قتل کی تفتیش کرنے والی عدالت کی غیر جانبداری پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے رفیق حریری قتل میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کئے ہیں ۔ حزب اللہ کے میڈیا آفس
کے سربراہ نے رفیق حریری قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی عدالت کو غیر قانونی اور ناجائز قرار دیتے ہوئے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ رفیق حریری کے قتل میں صیہونی مفاد کے حوالے سے واضح ثبوت سامنے آنے کے باوجود اس قتل میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کے مسئلے پر غور و خوض نہیں کیا جا رہا ہے ۔