لبنانی فوج اور حزب اللہ جنوب لبنان میں الرٹ

لبنان پر دوبارہ حملہ کرنے کے لئے صہیونی حکومت کی آمادگی کے اعلان کے بعد لبنان کی فوج اور حزب اللہ پورے طورپر الرٹ ہوگئی ہےمقبوضہ فلسطین اور لبنان کی سرحد کے قریب غجر نامی گاؤں میں صہیونی حکومت کے متعدد ٹینکوں کے داخل ہوجانے کے بعد لبنان کی فوج اور حزب اللہ کے جوان پورے طورپر الرٹ ہوگئے ہيں
صہیونی فوج کے ایک کمانڈر یوسی بیخار نے ابھی حال میں کہا تھا کہ اسرائیل نے لبنان پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے واضح رہے کہ صہیونی حکومت کو سن دوہزار چھ میں لبنان پر جارحیت کے دوران بری شکست ہوچکی ہے ۔







