لبنان
قرآن مجید کی توہین کا منصوبہ،لبنانی صدر مائیکل سلیمان کی شدید مذمت

لبنانی صدر کا کہنا تھا فلوریڈا چرچ کے پادری در اصل نہ تہ عیسای تعلیمات پر عمل پیرا ہیں اورنہ انسانیت کے درجے میںہیں بلکہ ان کے اس شیطانی منصوبے نے واضح کر دیاہے کہ وہ شیطان کے آلہ کار ہیں اور دنیا میں بد امنیت کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،ان کاکہنا تھاکہ امریکی حکومت فی الفور فلوریڈا چرچ کے شیطان صفت پادری کو سزا دے اور عبرت کا نشان بنائے۔
واضح رہے کہ امریکی پادری کی جانب سے گیارہ ستمبر کو نائن الیون کے نو سالم کمل ہونے کی یاد میں مسلمانوںکی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی دو سو کاپیوں کو نذر آتش کرنے کا گھناؤنا مںصوبہ بنایا گیاتھا تاہم دنیا بھر سے شدید احتجاج اور دباؤ کے باعث شیطان پادری اس پر عمل کرنے سے قاسر رہا تاہم دنیا بھر کے ممالک اور سربراہوں نے امریکی پادری کی شدید مذمت کی ہے اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے عناصر کو سخت سےسخت سزا دی جائے تا کہ آئیندہ کوئی اس طرح کے گھناؤنے منسوبے نہ بنا سکے۔